سعودی عرب

آل سعود کے بادشاہ کی کوششیں ناکام

badshahلبنانی نیوزایجنسی الشرق الجدید کے مطابق اس وقت آل سعود کے مختلف حلقوں میں اقتدار کی شدید جنگ جاری ہے۔ ان اختلافات کو ختم کرانے کے لئے سعودی بادشاہ نے خاندانی حلقوں کا ہنگامی اجلاس بلایا تھا۔
انٹلجنس کے سربراہ بندر بن سلطان، وزیر داخلہ محمد بن نایف اور شاہی گارڈ کے سربراہ متعب بن عبداللہ میں شدید اختلافات ہیں اور بادشاہ کی یہ ہنگامی نشست ان مسائل کو حل کرانے میں ناکام ہوگئی۔ محمد بن نایف اور متعب بن عبداللہ نے بندر بن سلطان کو سعودی عرب کے بحرانی حالات کا ذمہ داد قرار دیا ہے۔ ان لوگوں نے کہا کہ بندر بن سلطان شام میں شکست اور امریکہ سے اختلافات کا سبب ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button