شام کے خلاف سعودی عرب کی سازشیں جاری

25 اکتوبر, 2013 09:53

setalightشام کے ٹی وی کے مطابق آل سعود کو میڈیا وار میں شکست ہونے کے بعد اس نے شام کے ٹی وی چینلوں پر پیراسائٹ بھیجنا شروع کردیا ہے اور شام کے چینلوں کے نام سے جعلی چینل بناکر پروپگينڈا کررہا ہے۔ عرب پریس ویب سائٹ نے ثبوت و شواہد کے ساتھ رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے چیف آف آرمی اسٹاف حسین بن عبداللہ قبیل نے وزیر مواصلات سے کہا ہے کہ عرب سیٹ کے ذریعے شام کے چینلوں پر پیراسائيٹ بھیجے جائيں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شام کے چينلوں کی طرح کے ڈپلی کیٹ چینل بنا کر بشار اسد کی حکومت کے خلاف میڈیا وار میں تیزی لائي جائے۔ واضح رہے شام کے خلاف سعودی عرب کی اس طرح کی سازشیں کوئي نئي بات نہيں ہیں، اسے پہلے بھی سعودی عرب اور قطر نے شام کے چینلوں کو نائيل سیٹ سے ہٹانے کی کوشش کی تھی جبکہ سعودی ایجنٹ شام کے اندر صحافیوں اور میڈیا شخصیتوں کو نشانہ بنارہے تھے۔

3:05 صبح اپریل 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔