سعودی عرب

مصر کی داخلی سلامتی خطرے میں تھی، مرسی کی برطرفی عوامی مطالبے پر کی گئی، سعود الفیصل

saud faisalسعودی عرب اور فرانس نے اس امر پر اتفاق کر لیا ہے کہ مصر میں فوج کی طرف سے دیئے گئے ”روڈ میپ” کو موقع دیا جائے۔ یہ بات سعودی وزیر خارجہ سعود الفیصل نے فرانس کے صدر اولاندے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ یاد رہے کہ مصری فوج کے سربراہ نے یہ ”روڈ میپ” منتخب صدر ڈاکٹر محمد مرسی کو تین جولائی کو برطرف کرنے کے بعد جاری کیا تھا۔ ”روڈ میپ” میں عارضی طور پر مصر کا آئین معطل کرتے ہوئے جنرل عبداالفتاح السیسی نے قبل از وقت نیا صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کیا تھا۔ اس ”روڈ میپ” کے مطابق صدر مرسی کے دور میں آئین میں کی جانے والی ترامیم کا بھی ازسر نو جائزہ لیا جانا ہے۔ سعود الفیصل کا کہنا تھا کہ صدر مرسی کی برطرفی عوامی مطالبے سے کی گئی تھی۔ سعودی وزیر خارجہ کے مطابق یہ معمولی بات نہ تھی کہ مرسی کی برطرفی کے لیے تین کروڑ مصری عوام سڑکوں پر آگئے تھے، مصر کی اندرونی سلامتی خطرے میں تھی۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا آزادی اظہار کو بھی جارحانہ نہیں ہونا چاہیے۔ فرانس کے صدر نے مصر میں تشدد اور قتل و غارت گری کو ناقابل قبول قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button