سعودی عرب

ڈرون حملوں کے لیے سعودیہ کی زمین کا استعمال کیا جا رہا ہے

saudia dron)غیر ملکی ادارےکے مطابق سی آئی اے ڈرون حملوں کے لیے گذشتہ دو سال سے سعودی عرب کے ایک خفیہ فضائی اڈے کو استعمال کر رہی ہے۔امریکی رپورٹ کے مطابق خفیہ فضائی اڈہ یمن میں القاعدہ کے کارندوں کی تلاش کے لیے قائم کیا گیا تھاستمبر 2011 میں اسی فضائی اڈے سے کیے گئے ڈرون حملے میں انور العولقی کو ہلاک کیا گیا تھا جو مبینہ طور پر القاعدہ کے آپریشنز چیف تھارپورٹ کے مطابق دہشت گردی کی روک تھام سے متعلق صدر براک اوباما کے مشیر جان برنن نے ریاض میں ڈرون کے اس اڈے کو قائم کرنے میں حکومت کے ساتھ بات چیت میں اہم کردار ادا کیا ہےسعودی عرب میں مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات موجود ہیں اور وہاں امریکی فوجوں کی تعیناتی کچھ مسلمانوں کے نزدیک تاریخی بددیانتی تھی، جن میں اسامہ بن لادن بھی شامل تھاسعودی حکومت نے ابھی تک اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاہم 2009 میں یمن میں کروز میزائل کے حملے کے بعد اس اڈے کی تعمیر کا حکم دیدیا گیا تھا۔ –

متعلقہ مضامین

Back to top button