سعودی عرب

سعودی عرب امریکہ و اسرائیل کے نقش قدم پر

saud alfaisalسعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعودالفیصل نے امریکہ اور اسرائیل کے پراپیگنڈا کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے ایران کا جوہری پروگرام خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ بھارتی ہم منصب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران خطے کے ممالک کو جوہری پروگرام سے نہ ڈرائے، سعودالفیصل نے دعویٰ کیا کہ شام کے صدر بشارالاسد اور ان کے ساتھیوں کا ملک کے مستقبل میں کوئی کردار نہیں ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سے گفتگو میں انہوں نے خطے، افغانستان سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید سعودی عرب میں موجود 50 ہزار سے زائد بھارتی شہریوں کی ملک بدری کے امکان کے پیش نظر 10 رکنی وفد کے ہمراہ ریاض پہنچ گئے۔ سعودی حکومت نے غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری منصوبے کے تحت 56 ہزار 700 بھارتی شہریوں کو ملک سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بھارت نے ایک خصوصی مشن سعودی عرب بھیج دیا ہے جو اس حوالے سے اپنے شہریوں کی مدد کریگا۔ وزیر خارجہ سلمان خورشید اپنے ساتھ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے نام وزیراعظم من موہن سنگھ کا ایک ذاتی خط بھی لے کر گئے ہیں۔ وہ شہزادہ سعود الفیصل کے ساتھ روزگار سے متعلق نئے قانون، توانائی، سلامتی، بین الاقوامی دہشت گردی اور دیگر باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر وسیع تر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وہ شاہ عبداللہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس وقت سعودی عرب میں 20 لاکھ بھارتی کام کر رہے ہیں اور اندیشہ ہے کہ اس قانون سے بڑی تعداد میں بھارتی کارکن بے روزگار ہو جائیں گے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کے دعوے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے، خطے کا کوئی بھی ملک ایران کیخلاف برے ارادے نہیں رکھتا، اسلامی جمہوریہ ایران بھی پڑوسیوں کے لئے خطرہ نہ بنے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کے ساتھ جدہ میں مشترکہ پریش کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام خطے کی سکیورٹی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ شام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعودالفیصل نے دعویٰ کیا کہ ملک کے مستقبل میں صدر بشار الاسد اور ان کی حکومت کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے کہا ہے کہ سعودی عرب، شام کے مستقبل میں شامی صدر بشار الاسد کے کردار کو مسترد کرتا ہے۔ شہزادہ سعود الفیصل نے شام کی مجوزہ عبوری حکومت کو بشار الاسد حکومت کا متبادل بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button