سعودی عرب
سعودی عرب میں جاری گرفتاریوں کے خلاف خواتین کا احتجاج
العالم ٹي وي کے مطابق مظاہرے ميں شريک خواتين ملک ميں سياسي بنيادوں پر جاري گرفتاريوں کي مذمت ميں نعرے لگائے-
مظاہرے ميں شريک خواتين کا کہنا تھا کہ وہ سياسي قيديوں کي مدد کے لئے تمام پرامن راستے اپنائيں گي اور جب تک تمام سياس قيديوں کو رہا نہيں کرديا جاتا اس وقت تک مظاہرے اور احتجاج جاري رہے گا-
مظاہرين کا کہنا تھا کہ جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کو بنيادي سہولتيوں سے بھي محروم رکھا جارہا ہے- انساني حقوق کے لئے کام کرنے والي تنظيموں کا کہنا ہے کہ اس وقت سعودي عرب کي جيلوں ميں تيس ہزار سے زياد سياسي قيدي ہيں جن ميں بعض کے خلاف کوئي فرد جرم بھي عائد نہيں کي گئي ہے-
سعودي عرب ميں دوہزار گيارہ مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاري ہے اور لوگ ملک ميں سياسي اصلاحات کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں