سعودی عرب
سعودي عرب ميں آل سعود کے مظالم
سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے پير کي شام شہر عواميہ ميں مظاہرين پر فائرنگ کرکے دو مظاہرين کو زخمي کرنے کے بعد گرفتار کر لياـ
اس سے قبل اتوار کو بھي وسطي صوبے قصيم کے بريدہ علاقے ميں عوام نے مظاہرے کئے اور سياسي قيديوں سے اظہار يکجہتي اور ان کي فوري رہائي کا مطالبہ کياـ
مظاہرين نے سياسي قيديوں سے بدسلوکي اور انہيں دي جانے والي ايذاؤں کي مذمت کي ـ
سعودي عرب ميں فروري دو ہزار گيارہ سے قطيف اور عواميہ سميت متعدد علاقوں ميں عوامي مظاہرے جاري ہيں اور لوگ سياسي قيديوں کي رہائي اور اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہے ہيں.
…….