سعودی عرب

سعودی عرب میں حکومت مخالف مظاہرہ

saudia protestاطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے وسط میں واقع شہر قصیم میں گزشتہ شب سعودی شہریوں نے سعودی جیلوں میں سیاسی قیدیوں کے ساتھ ہونے والے ظالمانہ رویے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ سیاسی قیدیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور ایذا رسانی بند کی جائے اور ان قیدیوں کو جلد سے جلد آزاد کیا جائے۔ سعودی شہریوں نے اس مظاہرے کے دوران بتایا کہ قصیم شہر کی الطریفہ جیل کے حکام نے گرفتار شدگان کو طبی خدمات سے محروم بھی کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے وسط میں واقع بریدہ اور قصیم شہروں میں ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین گرفتار شدگان کی آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے اداروں کے مطابق سعودی جیلوں میں بند کم سے کم 30 ہزار قیدیوں کو سخت ترین حالات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button