سعودی عرب

سعودی عرب کا بادشاہی نظام غیرقانونی

saudi flagحزب اسلامی الامہ نے سعودی عرب میں حاکم بادشاہی نظام کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔
حزب اسلامی الامہ نے سعودی عرب میں حاکم بادشاہی نظام کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ اس جماعت نے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے سعودی عرب کے دورے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا امریکی وزیر خارجہ کے سعودی عرب کے اس دورے کا مطلب یہ بھی ہے کہ امریکہ سعودی حکام کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر راضی ہے۔
حزب الامہ نے اپنے بیانیہ میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے سعودی عرب کے دورے کو غیر مثبت قرار دیتے ہوئے کہا سعودی عرب میں بے گناہ لوگوں پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے اور پرامن مظاہروں میں شرکت کرنے والے بہت زیادہ افراد جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button