سعودی عرب

شیعہ طالبات کی حمایت مں سعودی عرب کی طالبات کا مظاہرہ

saudia protestمشرقی سعودی عرب میں سینکڑوں طالبات نے اس ملک کی شیعہ طالبات کی حمایت میں دھرنا دیا ۔
العالم کی آج کی رپورٹ کی مطابق 600 طالبات نے الاحساء کے علاقے میں اس ملک میں شیعہ طالبات کے ساتھ ایک سعودی معلمہ کے توہین آمیز رویۓ کے خلاف احتجاج میں ، اسکول کے احاطے میں اجتماع کیا اور کلاسوں میں جانے کا بائیکاٹ کیا ۔
مظاہرہ کرنے والی طالبات ، ایک معلمہ ربیحہ الماضی کے غیر اخلاقی رویۓ اور طالبات کی بارہا توہین کئے جانے کے خلاف اس ملک کے حکام سے الماضی کے اخراج کا مطالبہ کر رہی تھیں ۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب کے الشرقیہ علاقے میں آل سعود حکومت کے مخالفین ، دوسری سالگرہ کے لئے خود کو شہر قطیف میں احتجاج کے لئے آمادہ کررہے ہیں اسی سلسلے میں” آزادی اور انصاف اتحاد ” سمیت دیگر گروہوں اور جماعتوں نے آئندہ اتوار کو عوامیہ کے علاقے میں پر امن مظاہروں میں شرکت کی عوام کی دعوت دی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button