سعودی عرب

متحدہ عرب امارات میں سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

saudia protestمتحدہ عرب امارات میں سیاسی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
العالم ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے متحدہ عرب امارات میں سیاسی بنیاد پر کی جانے والی گرفتاریوں کے تسلسل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بہتّر افراد کو سیاسی بنیاد پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔ واضح رہےکہ متحدہ عرب امارات ایسا ملک ہے جس میں کسی بھی پارٹی کو سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں ہے۔ اور اس ملک کی حکومت عام انتخابات کی اجازت بھی نہیں دیتی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مقدمات کے بغیر کی جانے والی گرفتاریوں پر انسانی حقوق کی تنظیموں حتی یورپی یونین نے تنقید کی ہے۔ بعض تنظیموں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کی بنا پر متحدہ عرب امارات کے خلاف نوٹس لۓ جانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button