سعودی عرب

سعودي عرب کے مختلف شہروں ميں آل سعود کے خلاف مظاہرے

saudi protestسعودي عرب کے مختلف شہروں ميں لوگوں نے مظاہرے کرکے جيلوں ميں بند سياسي قيديوں خاص طور پر خاتون اور کمسن قيديوں سے اپني يکجہتي کا اظہار کيا ہے –
سعودي عرب کے مختلف شہروں منجملہ رياض مکہ مکرمہ اور بريدہ ميں لوگوں نے الصفراء جيل ميں بند خاتون اور بچوں سے يکجہتي کا اظہار کيا –
مظاہرين ان قيديوں کي فوري آزادي کا مطالبہ کررہے تھے –
مظاہرين نے عالمي اداروں سے بھي اپيل کي کہ وہ سعودي عرب کي جيلوں ميں بند خواتين اور بچوں کي رہائي کے لئے اقدام کريں –
دوسري جانب ايمنسٹي انٹر نيشنل نے بھي سعودي حکومت سے کہا ہے کہ وہ ان خواتين کو جنھيں الزام ثابت ہوئے بغير جيلوں ميں بند رکھا جارہا ہے فوري طور پر رہا کردے –
سعودي عرب کي سيکورٹي فورس نے تقريبا اٹھارہ خواتين اور دس بچوں کو جو البريدہ شہر ميں عدالت کے سامنے قيديوں کي رہائي کے مطالبے کے حق ميں نعرہ لگارہے تھے گرفتار کرليا ہے –
سعودي عرب ميں حزب اختلاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سعودي حکام نے دسيوں خواتين کو گرفتار کررکھا ہے جن کے بارے ميں وہ کسي کو کوئي اطلاع نہيں ديتي-
سعودي عرب ميں حکومت مخالف احتجاج گذشتہ برس فروري سے جاري ہے اور ملک کے مختلف علاقوں ميں منظم طريقے سے يہ مظاہرے پھيلتے جارہے ہيں.

متعلقہ مضامین

Back to top button