سعودی عرب

ریاض میں سیاسی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ

riyaz protestسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیاسی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا گيا ۔۔
 ریاض میں سعودی شہریوں نے آج ایک وسیع مظاہرہ کیا جس میں سعودی عرب کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاگيا۔مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ قیدیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی اور ایذا رسانی کو روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔مظاہرین نے آل سعود حکومت کی تشدد آمیز پالیسیوں کو روکے جانے کا مطالبہ کرپے ہوئے بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ قیدیوں پر کئے جانے والے سعودی حکومت کے جرائم و مظالم سے پردہ اٹھانے کی کوشش کریں اور بغیر مقدمہ چلائے جیلوں میں بند کئے گئے قیدیوں کی آزادی کے لئے آل سعود حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button