سعودی عرب

شامی دہشت گردوں کو آل سعود کی 100 ملین ڈالر کی امداد

saudi flagامریکہ، اسرائیل اور مغربی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی غرض سے سعودی عرب نے شام میں مسلح دہشت گردوں کو 100 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
 رپورٹ  کے مطابق  سعودی عرب نے امریکہ کی پیروی کرتے ہوئے شام میں مسلح دہشت گردوں کو تسلیم کرنے کے بعد انھیں 100 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب نے امریکہ کی تقلید کرتے ہوئے شامی دہشت گرد اتحاد کوسرکاری طور پرتسلیم کرلیا ہے اس سے قبل امریکی صدر باراک اوبامہ نے شامی دہشت گردوں کو شامی عوام کا نمائندہ قراردیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب، قطر، ترکی اور اسرائیل شام کے صدر بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئے سر توڑ کوششیں کررہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button