سعودی عرب

حرم الحرام کی مناسبت سے بلادالحرمین کے شیعہ شہروں میں عزاداری کے پروگرام

saudi ya hussainمحرم الحرام اور حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی آمد کی مناسبت سے سعودی عرب کے شیعہ عزاداری کے پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔
 رپورٹ کے مطابق محرم الحرام اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے سعودی عرب کے شیعہ عاشورا کرامت کی کامیابی کے عنوان سے عشرہ محرم الحرام کو العوامیہ علاقے کے کربلا اسکوائر میں پروگرام منعقد کرتے ہیں جس میں بعض علماء اور عزاداران حسینی شرکت کرتے ہیں۔
اسی طرح العوامیہ کی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا نامی عزاداری انجمن عشرہ محرم الحرام میں رات کو عزاداری کے پروگرام منعقد کرتی ہے جن میں ذاکرین اہل بیت علیہم السلام، علماء اور عزاداران حسینی(ع) شرکت کرتے ہیں۔ یہ پروگرام یکم محرم الحرام سے شروع ہو کر۱۳محرم الحرام تک جاری رہتا ہے اور نوحہ خوان اہل بیت علیہم السلام کے فضائل ومصائب بیان کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امید اور وفاداری نامی کمیٹی نے ۲۶ذیحجہ بمطابق ۱۲نومبر بروز سو موار کو العوامیہ کی امام حسین علیہ السلام مسجد میں شہدائے قطیف کی یاد میں پہلا پروگرام منعقد کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button