سعودی عرب

امریکہ کے ایک سابق سفارت کار: سعودی عرب ،شام میں دہشتگردوں کا سب سے بڑا حامی

terorامریکہ کے ایک سابق سفارت کار نے کہا ہے کہ سعودی عرب شام میں دہشت گرد گروہوں کی مدد کے سلسلے میں سب سے سرگرم ملک ہے۔
فلسطین کے ایک ہفت روزہ اخبار ” المنار” کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ایک سابق سفارت کار اور مشرق وسطی کے امور کے ماہر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شام کے بحران میں سعودی عرب کے کردار کے بارے میں کہا کہ آل سعود حکومت نے شامی دہشت گرد گروہوں کی تربیت کے لئے کیمپ قائم کئے ہیں اور آل سعود حکومت ان گروہوں کے اہل خانہ کے اخراجات بھی برداشت کرتی ہے۔اس سابق امریکی سفارت کار نے شام کے حکومتی نظام کو کمزور کرنے کی غرض سے سعودی اور امریکی حکام کے درمیان خفیہ نشستوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ سعودی عرب دہشت گرد عناصر کی تربیت اور ان کو شام منتقل کرنے کے مقصد سے افغانستان ، یمن اور دیگر ممالک سے مسلح افراد اور ایجنٹوں کو جمع کررہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button