سعودی عرب

سعودی عرب میں عوامی مظاہروں میں شدت

saudia protestسعودی حکومت کی ایک مخالف شخصیت نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کے سخت ترین مظالم کے باوجود اس ملک میں عوامی مظاہروں میں شدت آئے گی۔
تقریب خبر رسان ادارے (تنا) نے شبستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فواد ابراہیم نے کہا ہے کہ سعودی وزارت داخلہ کی دھمکیوں کے باوجود اس ملک کے مختلف علاقوں میں قید ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کے لیے مظاہروں میں شدت آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس وقت سیاسی قیدیوں کی قید کا کیس سیاسی جماعتوں میں ایک مضبوط پوائنٹ کے عنوان میں تبدیل ہو گیا ہوا ہے اور اس کیس نے ایک قسم کی سماجی اور سیاسی یکجہتی کو قائم کیا ہوا ہے۔

ابراہیم نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کے مخالفین میں پہلے کی نسبت بہت زیادہ جرات پیدا ہوئی ہے اور اس وقت میدان میں نئے چہرے موجود ہیں لہذا ان مظاہروں میں شدت آئے گی۔

انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ سعودی حکومت کی ظالمانہ سیاست کی وجہ سے مظاہرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button