سعودی عرب

سعودی انٹیلی جینس کے ڈپٹی چیف شہزادہ عبدالعزیز کو برطرف کر دیا گیا

abdulazizسعودی فرمانروا نے انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف شہزادہ عبدالعزیز بن بندر بن عبدالعزیز کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق شاہی دیوان سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ خادم الحرمین الشریفین عبداللہ بن عبدالعزیز نے اپنے صوابدیدی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے جنرل انٹیلی جنس کے ڈپٹی چیف شہزادہ عبدالعزیز بن بندر بن عبدالعزیز کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے، جبکہ ان کی جگہ جنرل یوسف بن علی الادریسی کو نیا ڈپٹی چیف انٹیلی جنس مقرر کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ نے اس ملک کی انٹیلی جینس کے ڈپٹی چیف عبدالعزیر بن بندر کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ سعودی عرب کی انٹیلی جینس میں تبدیلیوں کا یہ عمل دو ماہ پہلے اس ادارے کے سربراہ کی تبدیلی اور اس کی جگہ شہزادہ بندر بن سلطان کی تعیناتی سے شروع ہوا ہے۔ بہت سے تجزیہ کاروں نے شہزادہ بندر بن سلطان کو انٹیلی جینس کا سربراہ بنانے کو اس خطے میں امریکی پالیسیوں کے نفاذ کی طرف ایک قدم قرار دیا ہے۔ بعض دیگر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سابق انٹیلی جینس چیف کی تبدیلی ان کے سعودی عرب کے باشاہ اور ولی عہد کے ساتھ شام کے حوالے سے پالیسی اختلاف کی بنا پر انجام پائی ہے۔ شہزادہ بندر کئی سال تک واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر رہ چکے ہیں اور انکے سخت موقف رکھنے والے ڈیموکریٹس جیسے ڈک چیینی اور جارج بش سے قریبی روابط ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button