سعودی عرب

سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ

saudia chowkسعودي عرب سے ملنے والي خبروں کے مطابق سيکڑوں کي تعداد ميں لوگوں نے طائف شہر ميں مظاہرے کرکے سياسي قيديوں کي رہائي کا مطالبہ کيا ہے-
ہمارے نمائندے کے مطابق سيکڑوں کي تعداد ميں لوگ جمعرات کي شام طائف شہر کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے شاہي حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگائے-
مظاہرين نے ملک ميں جاري انساني حقوق کي خلاف ورزياں بندکرنے اور تمام سياسي قيديوں کي فوري اور غير مشروط رہائي کا مطالبہ کيا- سعودي سيکورٹي اداروں نے ملک ميں جاري حکومت مخالف مظاہروں کے آغاز سے اب تک سيکڑوں کي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کرديا ہے-
گر‌فتار شدگان ميں سرکردہ شيعہ عالم دين شيخ نمر باقر نمر بھي شامل ہيں جنہيں سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے آٹھ جولائي کو ناکام قاتلانہ حملہ کرنے کے بعد زخمي حالت ميں گرفتار کيا تھا-
سعودي عرب ميں فروري دوہزار گيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے اور ملک کے مشرقي علاقوں کے لوگ سماجي اور معاشي ناانصافيوں کے خلاف تقريبا ہر روز مظاہرے کر رہے ہيں-
واضح رہے کہ سعودي عرب کے مشرقي علاقوں سے سب سے زيادہ تيل پيدا ہوتا ہے ليکن اس علاقے کے لوگ سب سے زيادہ پسماندہ ہيں اور انہيں سرکاري سطح پر مذہبي، سياسي اور سماجي ناانصافيوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button