سعودی عرب

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا آیت اللہ نمر باقر کی رہائی کا مطالبہ

namarانساني حقوق کي عالمي تنظيم ايمنسٹي انٹرنيشنل نے سعودي عرب کي حکومت سے مطالبہ کيا ہے کہ معروف شيعہ رہنما شيخ نمر باقر النمر کو فوري طور پر رہا کرےـ
ايمنسٹي انٹرنيشنل نے ايک بيان ميں کہا ہے کہ معروف شيعہ مذہبي رہنما شيخ نمر باقر النمر نے ملک کے شيعہ شہريوں کے ساتھ حکومت کے امتيازي سلوک پر تنقيد کي ہے جنہيں ايک مہينے سے زيادہ عرصے سے بغير کسي عدالتي کارروائي کے حراست ميں رکھا گيا ہےـ
بيان ميں کہا گيا ہے کہ قيد خانے ميں شيخ نمر باقر النمر کي حالت کے بارے ميں کوئي اطلاع نہيں ہے اور سعودي عرب کي وزارت داخلہ نے اعلان کيا ہے کہ گرفتاري کے وقت وہ مسلح تھے جبکہ شيخ نمر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گرفتاري کے وقت وہ اکيلے تھے اور ان کے پاس کسي قسم کا کوئي ہتھيار نہيں تھاـ

ياد رہے کہ شيخ نمر باقر النمر کي گرفتاري کے خلاف مشرقي علاقوں ميں مظاہروں ميں اور بھي شدت آ گئي ہےـ

گزشتہ آٹھ جولائي کو وسيع پيمانے پر مظاہرے ہوئے جس کے دوران سيکورٹي فورس کي فائرنگ ميں کئي مظاہرين مارے گئےـ
اس کےبعد بد امني اور بھي بڑھ گئي ہےـ

جمعرات کو مشرقي علاقوں ميں پھر وسيع مظاہرے ہوئے اور مظاہرين نے سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا-

متعلقہ مضامین

Back to top button