سعودی عرب

سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان ۱۲۷ ملین ڈالر کا معاہدہ

saudia israilمہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنانی ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل نے ۱۲۷ ملین ڈالر کا فوجی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت سعودی عرب اسرائیل سے ۷ جاسوسی طیارے خریدے گا۔

مشرق وسطی میں فوجی ہتھیاروں کی خرید پر نظر رکھنے والے اداروں کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس کے عرب ممالک نے مغربی ممالک سے ہتھیاروں کی خرید میں اضافہ کردیا ہے اور اس سلسلے میں سعودی عرب سر فہرست ہے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیلی کمپنیون سے براہ راست ۷ جاسوس طیارے خریدے ہیں جن کی مالیت ۱۲۷ ملین ڈالر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button