سعودی عرب

سعودي مظاہرين پر سيکورٹي فورس کا حملہ

saudi-protest1سعودي عرب کے سيکورٹي اہلکاروں نے ايک بار پھر پرامن مظاہرين پر حملہ کيا ہے۔ سعودي عرب کے مشرقي علاقوں سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ اپنے جائز مطالبات کے حق ميں مشرقي علاقوں ميں مظاہرہ کررہے سعودي عوام پر اس ملک کي سيکورٹي اہلکاروں نے حملہ کرديا جس ميں کم ازکم چودہ افراد زخمي ہوگئے – 

عيني شاہدوں اور انساني حقوق کے لئے کام کرنےوالے کارکنوں کا کہنا ہے کہ سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے قطيف شہر ميں ہونےوالے اس مظاہرے کے شرکا پر طاقت کا بے دريغ استعمال کيا –
عيني شاہدين کا کہنا ہے سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين پر براہ راست فائرنگ کي اور ان پر آنسوگيس کے گولے پھينکے –
واضح رہے کہ گذشتہ آٹھ جولائي کو سعودي عرب کے ممتاز مذہبي رہنما نمر باقر النمر پر سعودي سيکورٹي فورس کے قاتلانہ حملے اور پھر انہيں گرفتار کرلئے جانے کے واقعے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں خاص طور پرقطيف اور العواميہ ميں حکومت مخالف مظاہروں ميں شدت آگئي ہے – سعودي عرب کے عوام گذشتہ ڈيڑ ھ برس سے اپنے جائز حقوق اور ملک ميں سياسي و اقتصادي اصلاحات کے حق ميں مظاہرے کررہے ہيں –

متعلقہ مضامین

Back to top button