سعودی عرب

سعودی عرب: عوامی تحریک میں آيا زور

abdullah-bin-abdulaziz-1سعودی عرب کے عوام نے پندرہ شعبان مطابق پانچ جون کو بے روزگاری کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے مظاہروں کی کال دی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے عوام نے اپنے ملک میں آل سعود کی مالی، سیاسی، اخلاقی، دینی اور حکومتی بدعنوانیوں، بے روزگاری میں اضافے، غربت اور ہر طرح کے بنیادی حقوق کے فقدان کے خلاف پندرہ شعبان مطابق پانچ جولائي کو احتجاجی مظاہرے کرنے کی کال دی ہے۔ سعودی عرب میں آل سعودی کی من مانی کے خلاف کسی بھی طرح کا اعتراض جرم قراردے دیا گيا ہے۔ سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور سیاسی رہنماؤں کا کہنا ہےکہ ملک کے مقدارت پر آل سعود کا قبضہ ہے اور آل سعود کے شہزادے بیت المال کو غارت کرکے ملک اور بیرون ملک میں تعیش پسند زندگي گذار رہے ہیں جبکہ ملک کے مختلف علاقوں بالخصوص تیل سے مالامال مشرقی علاقوں میں غربت کا دور دورہ ہے اور لوگ بے روزگار ہیں۔ سعودی عوام کا کہنا ہےکہ آل سعود کی بدعنوانیوں کا احتساب کرنے کے لئے ملک میں کوئي ادارہ قائم نہیں کیا گيا ہے۔ یاد رہے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی پر رپورٹیں دی ہیں لیکن آل سعود سے چونکہ مغرب کے مفادات وابستہ ہیں لھذا امریکہ اور صیہونی حکومت آل سعود سے بڑی بڑی رشوتیں لے کر اپنے زیر تسلط عالمی میڈیا میں سعودی عرب کی خـبروں کو مکمل طرح سے سنسر کردیتے ہیں۔ سعودی عرب کے انقلابیوں کا کہنا ہےکہ جزیرۃ العرب کی نجات کا واحد راستہ آل سعود کی حکومت کا خاتمہ ہے۔ اسلامی ماہرین اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ جب تک آل سعود کی حکومت رہے گي اسرائيل بھی باقی رہے گا

متعلقہ مضامین

Back to top button