سعودی عرب

اسرائیل کے خلاف جہاد حرام، شام کے خلاف جہاد واجب: امریکہ نواز سعودی وہابی مفتی عائض القرنی

shiitenews saudi moftiامریکہ نوازسعودی عرب کے امریکہ نواز وہابی مفتی نے سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جہاد کوحرام اور شام کے خلاف کوجہاد واجب قراردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شام کے خلاف امریکہ نوازعرب ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی عرب کے ٹی وی العربیہ نے ایک شدت

پسند وہابی مفتی عائض القرنی کا براہ راست انٹرویو شائع کیا ہے جس میں امریکہ اور اسرائيل نوازوہابی سعودی مفتی نے اسرائیل کے خلاف جہاد کوحرام اور شام کے خلاف جہاد کو واجب قراردیاہے وہابی گمراہ اور منحرف مفتی نے کہا اسرائيل کے ساتھ جہاداہم نہیں بلکہ بشار اسد کے ساتھ جہاد اہم ہے سعودی مفتی نے شام میں سرگرم القاعدہ دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کرتے ہوئےکہا بشار اسد کے خلاف جم کر لڑو،ہم تمہیں ہتھیار فراہم کریں گے۔سعودی عرب کے گمراہ وہابی مفتی نے شام کے سنی مفتی پربھی شدیدتنقید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قراردیا ہے۔ سعودی مفتی نے امریکہ اور اسرائیل کے ظلم و ستم کو نظر انداز کرتے ہوئے شام کے صدر بشار اسد اور حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے خلاف سخت اور توہین آمیز الفاظ استعمال کئے ہیں۔ سعودی وہابیوں کی نظر میں اسرائیل کے خلاف لڑنے والے مسلمان کافر اور اسرائیل کی حمایت اور اسکا تعاون کرنے والے کافر، مسلمان ہیں۔ بعض ذرائع کے مطابق بیت المقدس کی طرح خانہ کعبہ اور مسجد النبی (ص) بھی سعودی یہودیوں کے قبضہ میں آچکے ہیں جہاں وہ اسلام کے منافی احکام کو رواج دے رہے ہیں اور پیغمبر اسلام(ص) ان کے اہلبیت (ع) اور ان کے اصحاب اور ازواج کی آشکارا توہین کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button