سعودی حکومت کے انقلابیوں پر الزامات بےبنیاد

سعودی عرب میں انقلابیوں نے آل سعود کے الزامات کو بے بنیاد قراردیا ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے مزید تئيس افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدہ افراد کا تعلق مشرقی علاقوں اور شیعہ فرقے سے ہے۔ گذشتہ مہینوں سے العوامیہ اور قطیف میں آل سعود کی حکومت کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرین اپنے حقوق کا مطالبہ کرتے ہوئے آل سعود کی متعصابانہ اور امتیازی پالیسیوں کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔








