سعودی عرب

سعودی عربیہ:٢٣ شیعہ انقلابی رہنماؤں کو قتل کرنے کے احکامات جاری

saudi protestسعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں جاری گذشتہ ٢٥ برس سے انقلابی تحریک کے حامیوں کو سعودی ناصبی وہابی حکومت نے قتل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سعودی عربیہ کے مشرقی علاقوں میں انقلاب کی جد وجہد اور آل سعود کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کے مظالم کے خلاف جد وجہد کرنے والے ٢٣ شیعہ رہنماؤں کو قتل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔
انقلاب کے حامی ٢٣ شیعہ رہنماؤں کو سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں انقلابی تحریک چلانے کے جرم میں قتل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جبکہ شیعہ رہنماؤں کو گرفتار کرنے اور قتل کرنے کے لئے سعودی عربیہ کے مشرقی علاقوں میں فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔
  تیل سے مالامال سعودی عرب کے مشرقی صوبوں میں گزشتہ 25 سالوں سے سعودی بادشاہت کے خاتمے سمیت آل سعود کے مظالم اورجمہوریت کے قیام کی جدوجہد جاری ہے تاہم گزشتہ سال تیونس،مصراوربحرین کے بعد سعودی عرب کےمشرقی علاقوں میں جمہوری تحریک نے زور پکڑاہےاور وقفے وقفے سے اِن مشرقی علاقوں میں سعودی فرماں رواوں کیخلاف بڑے بڑے مظاہرے کئے جارہے ہیں۔ مقامی رپورٹ کے مطابق انقلاب کے حامی شیعہ مظاہرین سے جھڑپوں میں اب تک 20افراد شہید ہوئے ہیں جبکہ انسانی حقوق کے بحرینی ادارے کے سربراہ نبیل کے مطابق سو سے زائد شیعہ جمہوریت پسندوں کوریاستی پولیس اور انٹیلی جنس قتل کرچکی ہےجبکہ سترسے زائد افرادجن میں معروف شیعہ عالم دین بھی شامل ہیں لاپتہ ہیں جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اِنہیں سعودی انٹیلی جنس حکام نے مختلف مقامات سے اغواء کیا اور ریاض کے عقوبت خانوں میں رکھاہوا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی عرب کےشیعہ اکثریتی مشرقی علاقوں میں فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کیا ہےاور سعودی حکومت سے مطالبہ کہ سعودی عرب اپنے مشرقی علاقوں میں طاقت کے استعمال سے گریزکرئےاور جمہوری اصلاحات نافذ کرئےاور مسلکی بنیاد پرعلاقے کوپسماندہ رکھنے کی مجرمانہ روایت ترک کرئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button