سعودی عرب

سعودی ایجنٹوں کی ایران و عراق میں نئے حملے کرنے کی سازش

Saudi funded terrorist plans new attacks in Iran  Iraq miriam20111130132014340سعودی فنڈ سے چلنے والی دہشت گرد جماعت جند اللہ کا سرغنہ اور دہشت گرد محمد ظہیر بلوچ سعودی عرب سے پاکستان واپس پہنچ چکا ہے ۔باخبر زرائع نے پریس ٹی وی اسلام آباد کو بتایا ہے کہ سعودی ایجنٹوں اور دہشتگردوں کی بڑی جماعت جند اللہ کے دہشت گرد عبد المالک ریگی کی جگہ لینے والا ظہیر بلوچ حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کر کے پاکستان پہنچا ہے جبکہ جند اللہ کے دہشت گرد ظہیر بلوچ نے سعودی سیکورٹی ایجنسی کے اعلیٰ حکام سے خصوصی گفت و شنید بھی کی ہے۔
عبد المالک ریگی جس کو ایرانی سیکورٹی ایجنسیوں نے فروری ۲۰۱۰ مین گرفتار کیا تھا جبکہ جون میں ۷۹ مقدمات بشمول ڈکیتی،قتل غارت اور بم دھماکوں کے الزام میں سزائے موت دے دی تھی ،واضح رہے کہ ریگی نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ اسے امریکی وسعودی حکومت سے فنڈ دئیے جاتے ہیں تا کہ ایران میں دہشت گردی کے واقعات کئے جائیں اور ایرانی حکومت کو عدم استحکام کا شکار کیا جائے۔
دہشت گرد گروہ جند اللہ جو کہ پاکستان سے چلا یا جا رہا ہے کئی موقع جات پر ایرانی سیکورٹی اہلکاروں پر بم حملوں سمیت متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے جبکہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ظہیر بلوچ جو کہ سعودی عرب سے حال ہی میں پاکستان پہنچا ہے ایران اور عراق میں نئے دہشت گردانہ حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
دہشت گرد گروہ جند اللہ کا مرکزی دفتر پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہے تاہم یہ دہشت گرد کراچی میں بھی پائے جاتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اس دہشت گرد گروہ کو مالی امداد فراہم کی ہے تاکہ ایران اور عراق میں دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دی جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button