سعودی عرب

سعودی عرب:اسلامی بیداری کی تحریک جاری،درجنوں کم سن بچے سعودی جیلوں میں

shiitenews_Families_of_detains_Shia_to_meet_Saudi_officials_in_Riyadhسعودی عرب کے مختلف شہروں میں جہوریت کی بحالی کیلئے عوامی مظاہروں میں گرفتار ہونے والے کمسن بچوں کے والدین کی کمیٹی آج سعودی دار الحکومت ریاض میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کر رہے ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاع کے مطابق سعودی عرب حالیہ دنوں میںجمہوریت کی بحالی کیلئے عوامی احتجاج کی لپیٹ میںہے کہ جسے سبوتاژ کرنے کیلئے سعودی عرب کے حکمرانوں نے ملک میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے ۔
حالیہ دنوں میںگرفتار کیے جانے والے مظاہرین میں بڑی تعداد کمسن بچوں کی ہے جنہیں مختلف بہانوں سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
ان کمسن قیدیوں کی رہائی کیلئے ان کے والدین نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو آج١٧مئی بروز منگل سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میںوزیر داخلہ سے ملاقات کر رہی ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اس وفد میں ٣٠ اہم مقامی شخصیات شامل ہیںیہ کمیٹی قیدیوں کی رہائی کیلئے تشکیل دی گئی ہے ۔
دوسری جانب سعودی متعصب انتظامیہ نے مذاکراتی کمیٹی کو تنگ کرنا شروع کر دیا ہے اور قطیف سے ریاض جانے والی مذاکراتی کمیٹی کی بس کو کئی مقام پر سکیورٹی کیلئے روکا گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے وزیر داخلہ سے مذاکرات میں گرفتار کئے جانے والے مظاہرین کی فہرست پیش کریں گے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کریں گے علاوہ ازیں وہ سعودی عرب میں ہونے والی جمہوریت کی بحالی اور ملکی داخلی مسائل پر بات چیت کریں گے۔
زرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے افراد زیادہ ہونے کی وجہ سے وزیر داخلہ نے مخصوص افراد سے ملاقات کی اجازت دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button