سعودی عرب

سعودی عرب میں عوامی تحریک کے فروغ سے امریکہ کا پریشان

obama-approval-ratings-down2امریکہ سعودی عرب میں عوامی تحریک کے فروغ سے شدید تشویش میں مبتلا ہے جس سے جمہوریت کے بارے میں اس کے کھوکھلے اور جھوٹے دعوے سامنے آتےہیں۔
سیاسی ماہرین نے کہا ہے کہ ایسے عالم میں جبکہ امریکہ جمہوریت اور آزادی کے نعرے لگاتا ہے واشنگٹن نے سعودی عرب میں عوامی تحریک کے پھلینے پرتشویش ظاہرکرکے اپنے دوہرے معیارات کا ثبوت دے دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اوباما سعودی عرب میں امریکہ کے مفادات اور جمہوریت میں توازن برقرارکرنا چاہتےہیں جو بہرحال ایک متضاد بات ہے۔
یادرہے سعودی عرب میں بھی مظاہرے شروع ہوچکے ہیں اور سعودی باشندے اپنے ملک میں آل سعود کی بدعنوانیوں اور بے انصافیوں کے خاتمے اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہےہیں۔
سعودی عرب کو خطے میں امریکہ کا سب سے بڑاحامی اور اتحادی سمجھا جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button