سعودی عرب

سعودی وہابیوں کی پر امن ریلی پر یلغار،2 شہید دسیوں زخمی

saudi_wound_3رپورٹ کے مطابق آج رات قطیف میں پر امن مظاہرین پر سعودی وہابی فورسز کے حملے میں 2 شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔سعودی عرب کے مشرقی شہر القطیف میں ایک عینی گواہ نے بتایا کہ کئی سو مظاہرین پر امن انداز سے مظاہره کررہے تھے اور خواتین کے ہاتھوں میں پھولوں کے گلدستے تھے جب سعودی افواج نے فائرنگ کی اور بے حس کردینے والے گرنیڈ بم پھینکے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔
آج سعودی عرب میں یوم الغضب ہے اور آج سے شروع ہونے والے انقلاب کا نام "ثورة الحنین” (انقلابِ محبت) رکھا گیا ہے۔ یہ شیعہ یا سنی انقلاب نہیں ہے بلکہ سعودی خاندان کی شخصی اور مطلق العنان حکومت کے خلاف قومی انقلاب ہے بات صرف اتنی سی ہے کہ انقلاب اور قریانیوں کا اصل آغاز شیعہ اکثریتی علاقوں سے ہوا ہے جہاں گذشتہ دنوں سے مظاہرے ہورہے ہیں۔
یاد رہے کہ پرسوں رات مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں اور آج نجد و حجاز کے 17 شہروں میں ریلیاں ہونگی جن کے خلاف سعودی خاندان کی جانب سے تشدد آمیز کاروائیوں کا امکان ہے۔
saudi_qatif
saudi_qatif_1
saudi_qatif_2

متعلقہ مضامین

Back to top button