سعودی عرب

آل سعود حکومت کا زوال حتمی ہے

101149ایک عرب دانشور نے لکھا: سعودی حکومت کا زوال و سقوط قطعی ہے جس سے فرار ممکن نہیں ہے / اگر کسی کا خیال ہے کہ یہ واقعہ آج بہت بعید نظر آتا ہے تو وہ جان لے کہ یہ واقعہ ان کے تصور کہیں زیادہ نزدیک ہے۔ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالم عرب کے امور کے ماہر و تجزیہ نگار "معتز الفیصل” نے سعودی عرب میں عوامی  احتجاجات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سعودی حکومت کا زوال تصور اور خیال و گمان کی حد سے کہیں زیادہ قریب ہے۔ الفیصل نے "سعودی عرب اور مظاہروں پر پابندی” کے زیر عنوان کالم میں سعودی عرب میں مظاہروں پر پابندی کے سرکاری احکامات اور وہابی مفتیوں کی طرف سے مظاہروں کی حرمت کے فتووں کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے: سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں مظاہروں پر پابندی کا اعلان کیا اور کہا کہ جو شخص اس سرکاری حکم کے خلاف ورزی کرے  سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں شدید ترین سزا پائے گا؛ اور وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ "مظاہرے شریعت کے خلاف ہیں اور عمومی  نظم کو درہم برہم کردیتے ہیں اور دوسروں کے حقوق کی پامالی کا باعث بنتے ہیں۔ انھوں نے اپنے اس دعوے کے اثبات کے لئے وہابی مفتیوں کے فتووں سے استناد کیا۔انھوں نے لکھا: سعودی وزیر داخلہ کی بیان میں ایک نکتہ خاص طور پر قابل غور ہے کہ "گویا اس سے پہلے سعودی عرب میں مظاہرے جائز تھے اور اب انھوں نے ان مظاہروں پر پابندی لگائی ہے! اور وہابی مفتیوں کے فتؤوں سے بھی استدلال کیا ہے۔ سوال یہ ہی کہ وزیر داخلہ کی بیان سے ہمیں کیا پیغام ملتا ہے جبکہ عبدالعزیز بن سعود کے دور سے لے کر اب تک سعودی عرب میں ہر قسم کا احتجاج اور مظاہرہ بنیادی طور پر ممنوع ہے اور کسی کو بھی کوئی مطالبہ پیش کرنے کا کوئی حق نہیں ہے؟ الفیصل نے اپنے کالم کے آخر میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ: حقیقت یہ ہے کہ سعودی حکومت بحرین، عمان، یمن اور پوری تاریخ سے درس عبرت حاصل نہیں کرنا چاہتے لہذا اب ان کے پاس زوال اور سقوط کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اور اگرچہ بہت سے لوگوں کے خیال میں ایسا واقعہ آج کے سعودی عرب میں ممکن نہیں ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ واقعہ ان کے تصور سے بھی کہیں زیادہ قریب ہے کیونکہ سعودی عرب کی سماجی اور سیاسی صورت حال دوسرے عرب ممالک سے مختلف نہیں ہے اور اب اس ملک میں ایک عمومی اور عوامی تحریک کے آغاز کے لئے محض ایک چنگاری کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ مضامین

Back to top button