
عوامی احتجاج کے نتیجے میں سعودی حکمران شیعہ راہنما شیخ توفیق العامر کی رہائی کا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ابنا ـ کی رپورٹ
کے مطابق شیعہ راہنما کو ملک میں آئینی بادشاہت کی تشکیل، سیاسی اور سماجی انصاف کی فراہمی، آزاد اور با اختیار پارلیمان کی تشکیل اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبات پیش کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا جس پر قطیف اور الاحساء میں زبردست احتجاجات کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق القطیف کے مقامی حکام نے عوام کے احتجاج کے باعث شیخ توفیق العامر کی رہائی کا فیصلہ کیا ہے