سعودی عرب

تیونس کے حاکم کی عاقبت علاقہ کے ظالم حکام کا انتظار کر رہی ہے

imam_saudiسعودی عربیہ میں قطیف کے خطیب جمعہ نے علاقہ کی قوم میں عمومی تشدد و ناراضگی متنبہ کر رہی ہے کہ تیونس کے حاکم کی عاقبت علاقہ کے ظالم حکام کا انتظار کر رہی ہے ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عربیہ میں قطیف کے خطیب جمعہ حجت الاسلام شیخ حسن صفار نے اپنے نماز جمعہ کے خطبہ میں جو روز گذشتہ اس شہر کے مسجد امام رضا(ع) میں منعقد ہوا جس میں علاقہ کی عوام کو تیونس کے انقلاب کو نمونہ کے طور پر  سبق لینے کی دعوت کی اور کہا : علاقہ میں حالیہ کے نامناسب حالات سے نمٹنے اور اس کو تبدیل کرنے کے لئے عوام کے عزم و ارادہ و اتحاد صرف تنہا راستہ ہے اور کسی بھی حکومت میں اتنی قوت نہی ہے کہ عوام کے سامنے کھڑا ہو سکے اور اس سے مقابلہ کر سکے ۔
انہوں نے وضاحت کی : تیونس کا عوامی انقلاب اور اسلامی ایران کا انقلاب جو کہ کئی سال پہلے پیش آیا اس بات کو ثابت کرتا ہے کہ قوم و عوام کا ارادہ ملک کو آزادی کی طرف لے جانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور ھر طرح کا نظامی انقلاب ، غیروں کی دخالت یا نظام سے معارض پارٹی کا غیروں کی خواہش کو پورا کرنے کی بنا پر ہوتا ہے ۔
حجت الاسلام صفار نے عوام سے کشیدگی و تشدد کے ساتھ اعتراض سے پرھیز کرنے کی تاکید کی اور اظہار کیا : کشیدگی و تشدد اور اسلحہ کا استعمال دشمن کو موقع فراھم کرتا ہے تا کہ انقلاب کے راستہ کو بدل دے اور کشیدگی و تشدد کو بھانہ قرار دیا جانے لگے کہ حکومت کے داخلی مسائل میں دخالت کی جا نے لگی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button