سعودی عرب

آل سعود کی طاقت محدود کئے جانے کا مطالبہ

malek-abdollahسعودی عرب کے سماجی کارکن ملک میں آل سعود کی طاقت محدود کئے جانے کے خواہاں ہیں۔ سعودی عرب کی انسانی اور سماجی حقوق کی تنظیم کے اراکین کی ایک تعداد سعودی وزیر داخلہ نایف بن عبدالعزیز سے دارالحکومت ریاض میں تئيس دسمبر کو ہڑتال کرنے کی اجازت چاہتی ہے جس میں مذکورہ تنظیم کے اراکین سعودی عرب میں آل سعود کی طاقت کم کرنے کے لئے سیاسی  اصلاحات کا مطالبہ کریں گے۔سعودی حکام کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد مظاہرین ہڑتال کے دوران آئین کی بنیاد پر عام لوگوں میں سے وزیر اعظم کے انتخاب ، شاہی خاندان کی نگرانی اور اس خاندان کے افراد کے مواخذے ، ملک کی عدلیہ ، انتظامیہ اور مقننہ کے آزاد و خود م‍ختار ہونے اور علاقوں کے حکام اور مشاورتی کونسلوں کے اراکین کو منتخب کئے جانے کی ضرورت پر زور دیں گے۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ سعودی عرب کے سماجی کارکن سیاسی اصلاحات اور شاہی خاندان کے اثرو رسوخ میں کمی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن سعودی عرب کے حکام نے ہمیشہ ایسے مطالبات کو مسترد کیا ہے اور اس سلسلے میں سخت کارروائي کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button