سعودی عرب

عدالت پہ بے توجہی مسلمانوں کے درمیان اختلاف کا سبب ہے

qateef_Imam_Jumaقطیف کے امام جمعہ نے اسلامی معاشرے کی عدالت اور شھری حقوق پہ بے توجہی کو مسلمانوں کے درمیان اختلاف کا سبب بیان کیا ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، قطیف عربستان کے امام جمعہ ، حجت الاسلام شیخ حسن صفار قطیف میں شیعوں کے جمع غفیر سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی معاشرے میں عدل وانصاف پر بے توجہی پہ شدید تنقید کی : مختلف طبقات کے حق میں عدل وانصاف پرعدم توجہ ، شھری حقوق کی عدم مراعات نے مسلمانوں کے درمیان اختلاف و ٹکراو پید اکردیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : ترقی یافتہ ملتوں سے مقابلے میں مسلمانوں کو مکمل ھوشیار رہنے کی ضرورت ہے مگر موجودہ حالات میں امت اسلامیہ اپس میں ٹکراکراپنی نابودی میں مغربی ممالک کے ساتھ ہے ۔
حجت الاسلام صفار نے حج کو اتحاد بین المسلمین کے مناسب ترین موقع بیان کرتے ہوئے کہا : دین کی اطاعت کرنے والی امت سب کو اتحاد کی دعوت دیتی ہے ان کی تعلیمات وعبادات عظیم معنی پیدا کرلیتے ہیں کہ موسم حج جیسے موقع پرسب ایک دل ومتحد ہوجائیں مگرحقیقت کچھ اور ہے اور مسلمانوں کے حالات ناگفتہ بہ ہیں ۔
قطیف کے امام جمعہ نے بعض اسلامی ممالک میں جمھوریت وڈیموکریٹک نہ ہونے لپر تنقید کرتے ہوئے کہا : بعض اسلامی ممالک میں دینی ومذھبی سرگرمیوں کے حوالے سے سیاسی وثقافتی احزاب ومراکز کے درمیان نااتفاقی مختلف اسلامی طبقات میں اختلاف کی توسیع کا سبب ہے ۔
انہوں نے مسلمانوں کو اتحاد ویکجہتی کی دعوت دیتے ہوئے کہا : اگر مسلمان مشترکہ مصالح کے پیش نظر ایک دوسرے کے حقوق کو قبول کے تو بلاشک امت مسلمہ اتحاد ویکجتی کی جانب پیش گام ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button