سعودی عرب

سعودی عرب کے حکام کی جانب سے شیعوں کی نماز جمعہ پر پابندی

Saudi-Arab حکومت سعودی عرب کے حکام کی جانب سے خبر علاقہ کے شیعوں پر نماز جمعہ منعقد کرنے اور حاجیوں کے لئے حج کے ارکان کی تعلیم دینے والے کلاسوں پر پابندی لگا دی ہے ۔
 رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے حکام اس ملک کے شیعوں پر ایک مہینہ سے مسلسل شدید دباؤ بڑھا رہے ہیں شھر خبر میں نماز جمعہ کے انعقاد ، شیعہ حاجی کے لئے ارکان حج کی تعلیمی کلاس کے انعقاد کو بھی اس شھر میں ممنوع قرار دیا گیا ہے ۔
سعودی عرب کی پلیس نے جمعہ کے روز اس شھر کے امام  جمعہ علامه سید محمد باقر الناصر کے گھر کی ناکہ بندی کرنے کے ساتھ ان کو نماز جمعہ پڑھانے کے فریضہ کو انجام دینے کی اجازت نہی دی اور ان کے گھر کا محاصرہ فوجداری پلیس کے گاڑیوں کے ذریعہ ظھر کے بعد تک جاری رکھا ۔
دوسری طرف جو خبر ملی ہے وہ بیان کرتی ہے کہ اس شھر کی پلیس نے شیعوں کے لئے اعمال حج کے لئے تعلیمی کلاس کے انعقاد پر بھی پابندی لگا دی اور جن لوگوں نے اس طرح کی کاسیں منعقد کی ہیں ان سے جواب طلب کرنے کی غرض سے ان کو حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی فورس نے گذشہ کئی مہینوں سے شیعوں پر خاص کر شھر خبر کے شیعی باشندوں پر شدت کے ساتھ بے جا دباؤ اور سخت گیری کی ہے اور ابھی تک شیعوں کے چار مسجد میں تالا لگا دیا گیا ہے اور وہ لوگ جو ان میں نماز جماعت منعقد کرواتے تھے ان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button