سعودی عرب

جنت البقیع میںدعائے کمیل کے اجتماعات، لاکھوں حجاج کرام شریک

duainbaqiجنت البقیع میں حجاج کرام کی جانب سے دعائے کمیل کے روح پرور اجتماعات منعقد کئے جا رہے ہیں جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں حجاج کرام شریک ہو رہے ہیں۔شیعت نیوز کے سعودی عرب میں موجود نمائندہ خصوصی کی رپورٹ کے مطابقدنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں حجاج کرام مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں ،جبکہ یہاں پہنچنے والی شیعہ حجاج نے گذشتہ جمعرات (شب جمعہ)سے جنت البقیع اور دیگر اہم مقامات پر دعائے کمیل کے روح پرور اجتماعات کا انعقاد شروع کر دیا ہے۔
شیعت نیوز کے نمایندہ خصوصی کی رپورٹ کے مطابق آئیندہ حج کے دن تک آنے والے تمام شب جمعہ کو جنت البقیع میں دعاؤں کے خصوصی پروگرامات  کے ساتھ ساتھ دعائے کمیل کے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے عازمین حج شریک ہو رہے ہیں اور دعا و مناجات کے ذریعے قرب الہیٰ حاصل کر رہے ہیں،رپورٹ کے مطابق ایرانی عازمین حج نے خصوصی طور پر جنت البقیع کے گرد و نواح میں روزانہ دعاو مناجات کے اجتماعات کا شیڈول مرتب کر لیا ہے جس میں حجاج کرم شریک ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب یہ بات انتہائی قابل غور ہے کہ سعودی تکفیری حکومت کی جانب سے شیعہ عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کے سبب شیعہ عازمین حج کی عبادات میں خلل پڑ رہاہے اور تکفیری حکومت حج کے اس عظیم الشان موقع پر بھی اپنی شیطانی حرکتوں سے باز نہیںآ رہی اور شیعہ عازمین حج کو جنت البقیع کی طرف جانے اور وہاں پر دعائے کمیل کے اجتماعات سے بھی روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے،جس پر دنیا بھر سے آئے ہوئے شیعہ عازمین حج نے سعودی تکفیری حکومت کی شدید مذمت کی ہے اور احتجاج کا سلسلہ بھی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button