سعودی فرمانروا کے نام شیعہ رہنماؤں کا خط
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مقیم شیعہ رہنماؤں نے حکومت سے شیعہ مسلک کے حقوق کا احترام کئےجانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ راصد نیوزکے مطابق شیعہ رہنماؤں نے سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو خط بھیج کرمطالبہ کیا ہےکہ شیعوں کی مساجد میں نماز جماعت پرلگائي گئی پابندی ختم کریں اور جن شیعہ مسلمانوں کو اپنے گھروں میں نمازجماعت برپا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گيا ہے انہيں فوری طورپررہاکیاجائے۔یادرہے سعودی حکومت شہر دمام ، الخبر ، ابقیق ، راس تنورہ ، اور الخفجی میں شیعوں کی
متعدد مساجد اور امام بارگاہوں پرتالا لگادیا ہے ۔ سعودی عرب کے شیعہ مسلمانوں کا کہناہے کہ حکومت کے ان اقدامات کا کوئي جوازنہيں ہے اوراس سے شیعہ قوم کے حقوق کی پامالی ہوتی ہے۔ انسانی حقوق تنظیموں نے شیعہ مسلمانوں کےخلاف سعودی حکومت کے امتیازی اور متعصبانہ رویے کی شدید مذمت کی ہے ۔