سعودی عرب

سعودی عرب ، العریفی کا اسرائیل کی جانب سے خیرمقدم

shiite_down_with_israelصیہونی حکومت نے سعودی عرب کے دربارسے وابستہ ایک متعصب مذھبی رہنما محمد العریفی کے دورہ مقبوضہ فلسطین کا خیر مقدم کیا ہے ۔ محمد العریفی نے اپنے ایک بیان میں بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی اہانت کی تھی ۔

شیعت نیوز کے مطابق صیہونی حکومت نے سعودی شیخ العریفی کے دورہ مقبوضہ فلسطین کا خیرمقدم کرتےہوئے ان سے کہا

 ہے وہ اردن میں اسرائیل کے سفارتخانے جاکر باضابطہ طورپراسرائيل کا ویزہ لیں۔ یادرہے عالم اسلام کی شخصیتوں نے سعودی شیخ کے مجوزہ دورہ مقبوضہ فلسطین پرشدید تنقید کی ہے ۔

 

تنظیم علماء فلسطین کے سربراہ اور خطیب مسجد الاقصی شیخ حامد البیتاوی نے شیح العریفی کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب اور صیہونی حکومت کے تعلقات برقرارکرنےکی غرض سے مقبوضہ فلسطین کا دورہ کررہےہیں ۔ انہوں نے سعودی شیخ سے اپنے دورہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ خطیب مسجد الاقصی نے کہا کہ سعودی شیخ کا یہ دورہ غاصب صیہونی حکومت کی ہماہنگي سے انجام پارہاہے۔

خطیب مسجد الاقصی نے کہا کہ سعودی شيخ کو قدس کی آزادی کے بعد فلسطین کا دورہ کرناچاہیے۔ قابل ذکرہے سعودی عرب کے درباری نام نھاد مذہبی رہنما شیخ العریفی نے کچھ دنوں قبل آیت اللہ سیستانی اور مذھب تشیع کی ن میں نہایت نازیبا کلمات استعمال کئے تھے جس کے بعد عالم اسلام کی مذھبی اور سیاسی شخصیتوں نے شیخ العریفی کے اس تفرقہ انگيز اقدام کی کھل کرمذمت کی  اوریہ مطالبہ کیا کہ سعودی شیخ کو اپنے اس نازیبا اقدام پرمعافی مانگنی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button