سعودی عرب

سعودی شیعہ استاد کو 3ماہ قید اور 60کوڑوں کی سزا

shiite_news_teacher_flogged
سعودی عرب کی متعصب انتظامیہ نے گذشتہ ہفتہ الاحساءِ سے شیعہ استاد کو گرفتار کرکے انکو 3ماہ کی جیل اور 60کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔
شیعہ استاد پر مدینہ منورہ میں واقع جنت البقیع میں دعاؤں /زیارات کی تلاوت کا الزام ہے۔
شی ت نیوز کے مطابق ذرائع نے راسد خبر رساں ادارے کو بتایا کہ سعودی حساس اداروں کے اہلکاروں نے شیعہ محمد جاسم الحوفی جن کی عمر چوالیس سال ہے کو ان کے اسکول المبارز شہر الاحساء سے گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متعصب وہابی جج نے ابتدائی فیصلہ میں شیعہ استاد کا موقف سنے بغیر ان کو دس دن کی قید اور ساٹھ کوڑوں کی سزا سنائی تھی۔لیکن شیعہ استاد کے جراح کرنے پر اس نے سزا میں اضافہ کر کے تین ماہ قید اور ساٹھ کوڑوں کی سزا سنا دی۔واضح رہے کہ شیعہ استاد محمد جاسم الحوفی چھ بچوں کے باپ ہیں ،اور شیعہ استاد جاسم الحوفی پر چند ماہ قبل بھی یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے صحابہ کرام کے بارے میں غیر شائستہ الفاظ استعمال کئے تھے جس کے سبب ان کی بحیثیت استاد تنزلی کر دی گئی تھی۔لیکن سعودی سپریم کورٹ میں ان کی بے گناہی کے ثابت ہونے پر عدالت نے ان کو استاد کے عہدے پر بحال کر دیا تھا۔
شیعہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے غلط الزامات شیعہ افراد کے خلاف سعودی وہابی پولیس اہلکاروں کی شیعوں کے خلاف جاری سازشوں کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button