سعودی عرب

سعودی عرب نہتے شہریوں پر کئی ٹن وزنی بم برسارہا ہے

شیعہ تحریک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودیوں کے زمینی، فضائی اور میزائل حملے بدستور جاری ہیں۔ انھوں نے جبل المدود کی طرف پیشقدمی کی مگر اس دوران کئی سعودی فوجی ہلاک کردیئے گئے اور ان کا ایک ٹینک بھی تباہ کردیا گیا اور سعودی افواج کو اس محاذ پر بھاری جانی نقصان کے بعد پسپائی اختیار کرنی پڑی اور اس بھاری شکست کے بعد سعودی جارحوں نے مختلف علاقوں پر میزائل حملے شروع کئے اور انھوں نے اپنے انسانیت دشمن جرائم کا مظاہرہ دہراتے ہوئے ایک گھر کو کئی ٹن وزنی بم کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود سات افراد شہید اور 9 افراد زخمی ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ یہ حملہ آل عمارمیں واقع مذاب کے علاقے میں پیش آیا جو جھڑپوں کے علاقے سے دسیوں میل دور ہے۔


 

 

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی درندوں نے رازح، ملاحیط، شدا، حیدان، ساقین اور صوبہ حجہ میں عام نہتے شہریوں کے گھروں کو کئی ٹن وزنی بموں اور بین الاقوامی طور پر ممنوعہ ہتھیاروں کا نشانہ بنایا۔

حوثیوں کے بیان کے مطابق سعودی عرب نے پیر کے روز جبل الدخان، جبل المدود، جبل الرمیح، الملاحیط، الرازح اور شدہ سمیت الحصامہ کے علاقوں کو 435 بار میزائل حملوں سمیت زہریلے بموں اور سفید فاسفورس بموں کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button