متفرقہ

شام جاکر لڑنے پر 20 سال قید ہوگی، آسٹریلیا کا شہریوں کو انتباہ

australiyaآسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ شام کی لڑائی میں حصہ لینے والوں کو 20 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلوی وزارت خارجہ کے ترجمان کا یہ بیان شام کے تنازعہ پر میلبورن کے رہائشی شخص کے قتل کے بعد سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان رپورٹس سے آگاہ ہے جن میں کہا گیا ہے کہ شام میں 2011ء سے جاری دہشت گردی کے واقعات میں 100 سے زائد آسٹریلوی ملوث ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ 1978ء کے کرائمز ایکٹ کے تحت کوئی شخص کسی دوسرے ملک میں داخل ہوکر اس ملک کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتا، جس کی خلاف ورزی کی سزا 20 سال قید ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button