متفرقہ

امریکہ میں مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ

amrica attackامریکہ میں مسلمانوں پر یا جو مسلمانوں کی مانند ہیں ان کے خلاف نمایاں طور پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ رشا ٹو ڈے ٹیلیویزن چینل کے حوالے سے ہمارے نامہ نگار کی آج کی رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس ایف ،بی ، آئی کی رپورٹ سے اس امر کی نشاندھی ہوتی ہے کہ پورے امریکہ میں 2010 میں مسلمانوں سے نفرت کےسبب ان کے خلاف حملوں میں پچاس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

11 ستمبر کے واقعے کے بعد امریکہ میں اسلام فوبیا کی فضا بہت خطرناک ہوگئی ہے اور امریکی مسلمان اور اس ملک میں مہاجرت کرنے والوں کو مسلسل امتیازی سلوک ، آزار و اذیت حتی ان نامعلوم افراد نے، جو بعض ذرائع ابلاغ اور مسلمانوں کے خلاف امریکہ کے حکومتی اداروں کی جانب سے بھی مشتعل کئے جاتے ہیں ، اپنے حملے تیز کردیئے ہیں –
اسلامی ، امریکی روابط کونسل کی قانونی مشیر اور امریکی مسلمان خاتون وکیل ” نضیرۃ الخلیلی ” کہتی ہیں فاکس نیوز جیسے ٹیلیویزن چینل کا اقدام کہ جو بیشتر مسلمانوں کو دہشت گرد بتاتے ہیں ، اس ملک کے ، اسلام سے نا آشنا افراد کے لئے برے نتائج کا حامل ہے چنانچہ امریکہ میں ہندوؤں اور سکھوں پر حملہ کرنے والے بعض افراد پولیس کے سامنے اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں ہم نے ان پر یہ حملہ اس تصور سے ایک کہ وہ مسلمان ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button