برسلز (یورپ): مسجد امام رضا کو آگ لگا دی، شیخ عبداللہ دہدوہ شہیداور متعدد نمازی زخمی
بلجیم کے دارلحکومت برسلز میں شدت پسندوں نے مسجد امام رضا کو آگ لگا دی،حجت الاسلام شیخ عبداللہ دہدوہ شہید اور متعدد نمازی زخمی ہو گئے.
دہشت گردوں کی جانب سے شیعہ کشی کا سلسلہ یورپ تک پہنچ گیا ،شر پسندوں نے بلجیم کے دارلحکومت برسلز کی مسجدامام رضا پر اس وقت
پٹرول چھڑک کر دستی بم پھینکا جب وہا ں حجت الاسلام شیخ عبداللہ دہدہ کی اقتدا میں نماز با جماعت ادا کی جارہی تھی ، دستی بم کے حملہ سے مسجد میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں حجت الاسلام شیخ عبداللہ دہدوہ شہید ہو گئے اور متعدد نمازی زخمی ہو گئے۔بعض اطلاعات کے مطابق پولیس نے مسجد کے ملحقہ علاقہ سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع
کر دیا ہے ۔عالمی اہل بیت اسمبلی نے برسلز کی مسجد امام رضا علیہ السلام پر دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے یورپی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ فتنہ انگیز عناصر کو عوام کی جان و مال خطرے میں نہ ڈالنے دیں اور اپنے ملکوں کو ایسے غیرانسانی اقدامات کا میدان نہ بننے دیں جو ان ممالک کی بدنامی کا سبب بنتے ہیں۔