متفرقہ

بحرین کے انسانی المئے پر سلامتی کونسل کی خاموشی اور ایرانی مندوب کی تنقید

iran_aqwamمحمد خزاعی نے سوال اٹھایا کہ بحرین میں فوجی مداخلت پر عالمی برادری خاموشی کیوں ہوگئی ہے؟
شیعیت نیوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب نے بلومبرگ ٹیلی ویژن نیٹ ورک سے بات چیت کرتے ہوئے بحرین کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا: ہم کسی بھی ملک میں پڑوسی ممالک کی مداخلت  کو مسترد کرتے ہیں اور کسی ملک کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے تا ہم، ہم کسی بھی ملک میں کسی بھی دوسرے ملک کی مداخلت کو بھی مسترد کرتے ہیں اور اس قسم کی مداخلت کے خلاف ہیں۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر محمد خزاعی نے خلیج فارس کی ساحلی ریاستوں کی جانب سے بحرین کے اندرونی معاملات میں فوجی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا: ہمارے خیال میں یہ ایک غلط رویہ ہے اور ہماری رائے یہ ہے کہ بحرین کا مستقبل اس ملک کے عوام سے تعلق رکھتا ہے اور انہیں اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کرنا چاہئے اور اس میں بیرونی مداخلت درست نہیں ہے۔
محمد خزاعی نے سوال اٹھایا کہ بحرین میں فوجی مداخلت پر عالمی برادری خاموشی کیوں ہوگئی ہے؟
انھوں کہا: اگر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل اپنے آپ کو ذمہ دار عالمی تنظیمیں سمجھتی ہیں تو پھر ان کے دہرے معیار کا کیا مطلب ہے؟
انھوں نے کہا کہ بحرین کا مسئلہ فوری طور پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی بحث کا موضوع بننا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button