متفرقہ

آیت الله خامنه ای شیعیان بحرین کے مرجع تقلید میں پہلا درجہ رکھتے ہیں

khameneisبحرین کے مشہور عالم دین کہاہے کہ اس ملک کی عوام کے پہلے درجہ کے مرجع تقلید حضرت آیت الله خامنه ای ہیں اور یہاں کی عوام ان سے اور حکومت اسلامی جمہوریہ ایران سے بہت محبت کرتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق قائد شیعیان بحرین کے نمائیدہ شیخ عبدالله الدقاق آج ظھر کے وقت مشھد کے فردوسی یونیورسیٹی میں بحرین کے شیعوں کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا : یہ ملک خلیج فارس کا ایک چھوٹا جزیرہ ہے کہ جس میں  شیعوں کی آبادی تقریبا پانچ لاکھ ہے ۔
ان کاکہنا تھا کہ اس ملک کی عوام رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں ان کی طرف سے اس ملک کے بادشاہ کو اسلام کے پھیلانے کی دعوت پر شیعہ ہوئے اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد حضرت علی علیہ السلام اور ان کے اولاد کی امامت کو قبول کیا ۔ اس ملک کی عوام صلح کو پسند کرتی ہے اور آپسی اتحاد کو دوست رکھتی ہے ان لوگوں نے بغیر جنگ کے اسلام قبول کیا حالانکہ ایران و عراق میں جنگ کے فتح یابی کے بعد لوگ مسلمان ہوئے ۔
انہوں نے اس ملک میں عوام کی طرف سے ہورہے اس قیام کو سابق عوامی قیام کے فرق کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیاکہ یہاں کی عوام کا اعتراض اس کے پہلے اس ملک کے مجریہ و مقننہ قوت کے انحلال پر تھا لیکن اس مرتبہ بحرینی عوام بادشاہی نظام کو ختم کرنے کے لئے کھڑے ہوئے ہیں اور بحرین کی تاریخ کا یہ پہلا سب سے بڑا حکومت کے خلاف اعتراض تھا جس میں ۲۰۰ ھزار سے بھی زیادہ لوگوں نے شرکت کی اور اس کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button