متفرقہ

جنوبی مصر میں کم از کم تین مظاہرین جاں بحق

egypt_supportersمصر کی تنظیم اخوان المسلمین نے جنوبی مصر میں کم از کم تین مظاہرین کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمین نے ایک بیان میں کہا ہےکہ مصر کی سیکورٹی فورسز نے جنوبی مصر میں واقع خرقہ کے علاقے میں مظاہرین پر حملہ کر کے ان میں سے کم از کم تین کو جان سے مار دیا ہے۔ واضح رہے کہ کل سولہویں دن بھی مصر میں عوامی احتجاجات کا سلسلہ جاری رہا ۔ مصر کے عوام حسنی مبارک کی  تیس سالہ ڈکٹیٹر حکومت کی سرنگونی کے خواہاں ہیں ۔ جبکہ واشنگٹن حسنی مبارک کی حمایت کررہا ہے۔ مصر کے مظاہرین نے رواں ہفتے کو ہفتۂ استقامت کا نام دیا ہے اور کل جمعہ کے دن لاکھوں مظاہرین حسنی مبارک کی حکومت کے خلاف مظاہرہ اور احتجاج کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button