متفرقہ
تیونس کا عوامی انقلاب عرب حکام کیلئے درس عبرت ہے

اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ شیعہ علماء کونسل بحرین تیونس کے ڈیکٹیٹر کے خلاف مسلم عوام کے اس قیام وانقلاب کی انہیں مبارک باد پیش کرتی ہے اورعرب حکومتوں کونصیحتیں کرتی ہے تمام حکومتیں اپنی قوم سے روابط بہتر بنانے میں پش گام رہیں تاکہ مزید اس طرح حوادث سے روبرو نہ ہوں ۔
شیعہ علماء کونسل بحرین نے کہا ہے کہ عرب حکام تیونس کے عوامی انقلاب سے عبرت حاصل کریں اپنی ملت کے جزبات کا احترام کرتے ہوئے موجودہ نظام میں تبدیلیاں لائیں ، ھر طرح کی تبعیض فساد اور ظلم وجور سے پرھیز کریں ،اورعربی ممالک کے نظام حقیقتا تیونس کے عوامی انقلاب سے عبرت حاصل کریںاور ملتوں پر روا ظلم وستم سے پرھیز کریں تو تبدیلیاں ائیں گی ۔
اعلامیہ میں مزید واضح کیا گیاہے کہامید ہے کہ یہ حکومتیں تیونس کے عوامی انقلاب سے درس عبرت حاصل کریں گی اور قوم کو نظام شریعت وقوانین میں تبدیلی کی بنیاد جانیں گی اور اخر میں تیونس کے عوام کے حق میں ھماری دعا ہے خدا انہیں ھر طرح کے رنج ومصیبت سے مبرا ومنزح رکھےاور انہیں ان کے مقاصد میں کامیاب کرے ۔