متفرقہ

حضرت علی وحضرت فاطمہ علیھماالسلام

shadi1پہلا ذی الحجہ ، حضرت علی علیہ السلام اور حضرت زہرا (س) کی شادی کا دن
.کائنات کے مثالی اورمہربان شوہر وزوجہ نے گھرکے کام کو آپس میں تقسیم کررکھا تھا.جناب فاطمہ سلام اللہ گھرکے اندر کے تمام امور کی ذمہ داری قبول کرلی اورعلی علیہ السلام نے گھرکے باہرکے تمام کاموں کواپنے ذمہ لے لیا
ایک دن حضرت علی علیہ السلام نے جناب فاطمہ سلام اللہ علیھا سے فرمایا
اے بنت رسول ! کھانے کوکچھ ہے ؟
جناب زہراعلیھا السلام نے جواب دیا :
نہیں ، خدا کی قسم گذشتہ تین دنوں سے میں اورمیرے بیٹے حسنین بھوکے ہیں ۔
حضرت علی نے پوچھا کہ تم نے مجھ سے کیوں نہیں بتایا ؟
جناب فاطمہ زہرانے فرمایا : میرے بابا نے مجھ سے کہا تھا کہ کبھی علی سے کوئي فرمائش نہ کروں میرے بابا نے مجھ سے فرمایا تھا : کبھی علی سے کچھ لانے کے لئے مت کہنا جو کچھ وہ خود لاکر دے دیں اسے قبول کرلو اپنی طرف سے کوئی فرمائش مت کرنا ۔
حضرت علی علیہ السلام نے گھر سے باہر نکلے اورراستے میں ایک شخص سے ملاقات ہوئی اس ایک دینار قرض لیا تاکہ گھرکے لئے کچھ کھانے پینے کا سامان خرید لیں ۔ شدید گرمی کا زمانہ تھا گرمی سے پریشان حال انھوں نےمقداد ابن اسود کودیکھا جو بہت پریشاں حال نظرآرہا تھا ۔
مولانے مقداد سے پوچھا کہ کیا بات ہے ؟ اس گرمی میں تم گھر سے باہر کیوں نکلے ہو؟
مقداد نے کہا کہ : بھوک نے مجھے گھر سے باہرنکلنے پرمجبور کردیا ہے بچوں کے رونے کی آوازبرداشت نہیں کرسکا ۔
امام علی علیہ السلام نے وہ ایک دینار مقداد کودے دیا اورخود خالی ہاتھ گھر واپس لوٹ آئے ۔ گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ رسول اسلام تشریف فرماہيں اورجناب فاطمہ نماز میں مشغول ہیں اوران کے سامنے خان پوش سے ڈھنکا ہوا ایک طشت رکھا ہوا ہے نمازختم کرنے کے بعد جیسے ہی شہزادی کونین نے اس طشت سے خان پوش ہٹایا دیکھا کہ تازہ پکے ہوئےگوشت اورروٹیاں اس میں سجی ہوئي ہيں
پیغمبراسلام نے پوچھا :
فاطمہ یہ کھانا کہاں سے آیا ہے ؟
فاطمہ سلام اللہ علیھا نے جواب دیا : خداوندعالم کی طرف سے آیا ہے اورخدا جسے چاہتا ہے بے حساب روزی دیتا ہے
اس موقع پررسول اسلام نے حضرت علی علیہ السلام سے فرمایا :
کیا ایسا ہی ایک واقعہ تمہارے لئے بیان کروں ؟
حضرت علی نے عرض کیا بیشک یا رسول اللہ ۔
رسول خدا نے فرمایا :
تمہاری مثال بالکل زکریا پیغمبر کی ہے وہ اس محراب میں داخل ہوئے جہاں مریم نمازپڑھ رہی تھیں اوران کے سامنے کھانا رکھا دیکھ کرپوچھا:
مریم یہ کھانا کہاں سے آیا ہے ؟
انھوں نے جواب دیا ؛
خدا کی طرف سے آیا ہے اورخدا جسے چاہتا ہے بے حساب رزق دیتا ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button