متفرقہ
بحرین کی صورت حال پرعلماء کوتشویش

علمائےبحرین نےمنامہ حکومت سےمطالبہ کیاہے کہ وہ طاقت کےاستعمال سےاجتناب کرے کیونکہ اس سےملک کےحالات مزید بحرانی ہوں گے۔
واضح رہےکہ حکومت بحرین نےپارلیمانی انتخابات کےموقع پراپنےمخالفین پرقومی سیکورٹی کودرہم برہم کرنےاورحکومت کاتختہ الٹنے کےالزام میں دوسوسےزیادہ شیعوں کوگرفتارکرلیاہے۔
گرفتارہونےوالےتمام افراد کاتعلق حق اور وفاق جماعت سے ہے اور ان دونوں جماعتوں نےگذشتہ انتخابات میں پارلیمنٹ میں سب سےزيادہ نشستیں حاصل کی تھیں۔
بحرین میں اپوزیشن جماعتوں کاکہناہے کہ شیعوں کی گرفتاری کی نئی لہرکا مقصد آئندہ انتخابات پراثرہوناہے۔
بحرین کی پارلیمنٹ میں چالیس نشستیں ہيں اور وفاق جماعت چوبیس نشستیں حاصل کرنےکی کوشش کررہی ہے۔
بحرین میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے اور وہ حکومت کے امتیازی رویہ کےخلاف ہيں۔